تازہ ترینعلاقائی

جمبر:پی پی کے رہنما راناسجاد وفات پا گئے،مقامی قبرستان میں سپرد خاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔پیپلز پارٹی تحصیل پتوکی کے سینئیر نائب صدر اور امیدوار صوبائی اسمبلی رانا سجاد احمد خان حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پا گئے۔ نماز جنازہ میں چئیرمینوں،کونسلروں،عوامی،سماجی،سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افرادکی شرکت۔نماز جنازہ کے بعد ہزاروں سوگواروں نے انہیں انکے آبائی قبرستان جمبر کلاں میں سپرد خاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی تحصیل پتوکی کے سینئیر نائب صدر اور امیدوار صوبائی اسمبلی رانا سجاد احمد خان حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پا گئے۔ انکی نماز جنازہ نواحی گاوں جمبر کلاں کے قبرستان میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی محمد رمضان،بھائی پھیرو پریس کلب کے صحافی طارق شاہین،پی ٹی آئی لیبر ونگ کے نائب صدر رانا عدنان علی،یونین آف جرنلسٹس بھائی پھیرو کے صحافی ڈاکٹر محمد لطیف،ملک عبدالزاق،رانا نزر محمد،رانا عابد علی،چوہدری محمد وسف، چئیرمینوں، کونسلروں، عوامی، سماجی،سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو انکے آبائی قبرستان چوہدریاں والامیں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم علاقے بھر میں سیاسی و سماجی حلقوں میں جانی پہنچانی شخصیت تھے اورانتہائی مہمان نواز اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ گزشتہ روز وہ کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ چند منٹوں میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی،تحریک انصاف،پی ایم ایل این،پی پی پی،سمیت دیگر سیاسی و مزہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں: گلوکارجواد احمد

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker