تازہ ترینعلاقائی

لاہور: بحریہ ٹاؤن انتظامیہ پلاٹ مالکان سے بھتہ وصولی بندکرے: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ پلاٹ مالکان سے بھتہ وصولی بندکرے۔پلاٹ مالکان حق پرہوتے ہوئے بھی انصاف کیلئے ہلکان ہو رہے ہیں۔کئی برس قبل بحریہ ٹاؤن کی مقررہ بلکہ منہ مانگی قیمت اداکرنے کے بعد کوئی اپنے خالی پلاٹ پرتعمیرکرے نہ کرے یہ مالکان کاصوابدید ی فیصلہ ہے،بحریہ ٹاؤن انتظامیہ انہیں مجبور اوراس آڑمیں ان سے مزید فنڈز کامطالبہ نہیں کرسکتی۔ہرکسی کے پاس اپنے پلاٹ پر تعمیرات کیلئے وسائل ہوں یہ ضروری نہیں۔بحریہ ٹاؤن نے ریاست کے اندرریاست بنالی ہے،عدالت عظمیٰ سوموٹونوٹس لے ورنہ اس دھونس اوردباؤ کے ماحول میں متاثرہ مالکان گھٹ گھٹ کرمرتے رہیں گے۔بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کامختلف مدمیں پلاٹ مالکان سے مزید رقم کاتقاضاکرنا انتظامی نہیں انتقامی اقدام اوردھونس کے زمرے میں آتا ہے۔تنگ آمدبجنگ آمد کے مصداق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے آمرانہ رویوں کیخلاف علم بغاوت بلندکرتے ہوئے پلاٹ مالکان نے شاہراہوں پرپرامن احتجاج کافیصلہ کیا۔احتجاج کے باوجود شنوائی نہ ہونے پرسینکڑوں متاثرین کاانصاف کیلئے عدالت عالیہ لاہورکادروازہ کھٹکھٹانا خوش آئند ہے۔ وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا، نائب صدور ناصر چوہان ایڈووکیٹ،ممتازاعوان،محمدشاہدمحمود،ملک شکیل اعوان، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدورمہرمحمدسلیم،جان محمدرمضان،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدر نیویارک محمدجمیل گوندل،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدر بلوچستان کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ قوی امید ہے عدالت عظمیٰ اورعدالت عالیہ لاہور بحریہ ٹاؤن کے پلاٹ مالکان کی انصاف کیلئے دوہائی سنتے ہوئے ان کے حقوق کی حفاظت یقینی بنائے گی۔پلاٹ مالکان کاچارٹرآف ڈیمانڈ جائز ہے جومسترد نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ زراورزور سے پلاٹ مالکان کامعاشی استحصال کرنے سے باز رہے۔متعددشہریوں نے پائی پائی جوڑتے ہوئے پلاٹوں کی قیمت اداکی وہ مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم آزاد کشمیر اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker