تازہ ترینعلاقائی

دو مختلف واقعات میں چھٹی کلاس کی طالبہ سمیت دو افراد اغوا

daskaڈسکہ(نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں چھٹی کلاس کی طالبہ سمیت دو افراد اغوا تفصیلات کے مطابق موضع جامکے چیمہ کی رہائشی فہمیدہ بی بی کی چھٹی کلاس کی طالبہ(ث) کوہمسائیہ سعید کی بیوی گھر کے کام کے بہانہ سے لے گئی شام تک واپس نہ آنے پر پتہ کیا تو ان کے گھر پر تالہ لگا تھا پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ (ث) کو سعید ،پروین بی بی اور اس کے بھانجے عاطف سکنہ منڈیالہ شیخوپورہ ورغلا پھسلا کر کیری ڈبہ میں زبردستی بٹھا کر اغوا کر کے لے گئے دوسرے واقعہ میں اسلام آباد کے رہائشی ابراہیم عبداللہ کابھائی رانا خالدمنصور بھڑتھانوالہ سے ڈسکہ جا رہا تھا کہ لوڑھکی کے قریب موٹر سائیکل نامعلوم شخص نے روکااور کہا کہ آپ امین کیؤ کے خلاف درخواست بازی کیوں کر رہے ہوبیٹھ کر معاملہ طے کر لیتے ہیں اور رانا خالد منصور کو کار میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے جو آج تک واپس نہ آیا وجہ عناد درخواست بازی ہے تھانہ موترہ اور صدر پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیاسی جرگے نے مفاہمت کرانے کی آخری کوششیں شروع کردیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker