بین الاقوامیتازہ ترین

امریکی صدر نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کی پیشکش کردی

واشنگٹن(ڈیسک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  امریکا، چین اور بھارت تنازع میں ثالثی کیلئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مسئلے کو حل کراسکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے دونوں ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں ہوئی تھیں جب کہ سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ مشرقی لداخ کی سرحد پر بھارت چین تناؤ برقرار ہے اور مذاکرات کے باوجودکشیدگی کم نہیں کی جاسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلاول بھٹو زرداری کا سجاول اور ٹھٹھہ کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker