تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پولیس کا سنوکر کلبز پرچھاپے ،جواری گرفتار کرکے ہزاروں روپےبر آمد

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔بھائی پھیرو سٹی پولیس کے ایس ایچ او اسلم بھٹی نے دو اڈوں پرچھاپے مار کر سنوکر جوا کھیلتے اٹھارہ جواری گرفتار کرکے ہزاروں روپے جوئے پر لگی رقم بر آمد کر لی۔نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے پر سٹی پولیس کو عوام کا خراج تحسین۔سماجی رہنماوں کا سنوکر کلبوں کو بند کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی نے ہمراہی پولیس ملازمین کے ساتھ نواحی بستی کوٹ کھڑک سنگھ میں سنوکر کلبوں کی آڑ میں جوا کھلانے والے ایک با اثر شخص خادم حسین کے بدنام زمانہ اڈے پر چھاپہ مار کرتیرہ ملزمان امیر علی،شکیل،عامر، صابر،اللہ رکھا،گلزار،شان،ظفر،عاشق،نادر،نوازش اورآصف کو گرفتار کرکے جوے پر لگی 11500روپے کی رقم اور جوے کا سامان بر آمد کرکے مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔اسی طرح دوسری جگہ الحیات سٹیڈیم میں قائم ایک دوسرے سنوکر جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر سات ملزمان نواز،شہزاد،یاسین،قمر، شعبان کو گرفتار کرکے جوئے کی 10000روپے کی رقم اور سنوکر کا سامان بر آمد کرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔یہ امر قابل ذکر ہے شہر میں جگہ جگہ با اثر افراد کی زیر سرپرستی سنوکر جوئے کے اڈے قائم ہیں جہاں پر نئی نسل کھیلنے کی آڑ میں جوا کھیل کر تباہ ہو رہی ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے سنوکر جوئے کے اڈوں کو بند کرنے پر سٹی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں قائم تمام سنوکر کلبوں کو بند کرکے نئی نسل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker