پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملاقات

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہدایت دیں تو مزید ٹرینیں چلاسکتے ہیں۔ پاکستان ریلوے شہریوں کیلئے محفوظ سفر کو یقینی بنائے گا۔اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پاکستان ریلوے اور کورونا وائرس کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر ریلوے نے پیشکش کی کہ اگر وزیر اعظم ہدایت دیں تو مزید ٹرینیں چلاسکتے ہیں۔ شہریوں کیلئے محفوظ سفر یقینی بنایا جائے گا۔شیخ رشید نے مزید ٹرینیں چلانے کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی اور ضابطہ کار کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ٹرینوں کی تعداد مزید بڑھانی ہے یا نہیں، حتمی فیصلہ 31 مئی کو ہوگا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ شیخ رشید نے بطور اتحادی، ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker