پاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور(پاک نیوز) پنجاب، بلوچستان کے مختلف شہروں سمیت گلگت بلتستان میں بارش اور  تیز آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ صوبہ سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ہنزہ میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی شیسپر گلیشیر پگھلنے سے حسن آباد نالے میں پانی کی سطح اور بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔دوسری جانب کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔ بلوچستان میں بھی ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلاوغ میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں سوار 7 افرد بہہ گئے۔لیویز حکام کے مطابق سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں اور  2 کو زندہ نکال لیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں دادا اور پوتا بھی شامل ہیں۔پنجاب میں فیصل آباد،گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، ملتان جب کہ سندھ میں پڈعین میں ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ آندھی اور تیز بارشوں کے باعث ملتان، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان اور دیگرعلاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے آج اور کل سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، حیدر آباد، دادو اور  جیک آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker