پاکستانتازہ ترین

کراچی: ٹرانسپورٹرز کا یکم جون سے ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان

کراچی(پاک نیوز) ٹرانسپورٹرز نے یکم جون سے ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان کردیا۔ صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی ایس او پیز پر مکمل کریں گے۔ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے پریشانی کا شکار ہیں، اپنے بچوں کو بھوک سے نہیں مارسکتے۔اکبر روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری  نے کہا کہ حکومت نے تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی۔ ہمیں کئی دفعہ یقین دہانی کرائی مگر ٹرانسپورٹ نہیں چلانے دیا۔ اب حکومت اگر طاقت کا استعمال کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے ہم گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں۔ارشاد بخاری نے حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹرز ماسک، سینیٹائیزرز اور اسپرے کروائیں گے اور ڈرائیوروں کو بھی پابند کریں گے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہو۔دوسری جانب ‏سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے مشروط قراردے دیا۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ ‏سندھ میں ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker