پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا کیلئے براہ راست پرواز روانہ

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا کے لیے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی،پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکہ سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکی شہر نیو جرسی پہنچے گا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر امریکا روانہ ہوئی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مستقبل بنیادوں پر اجازت ملی تو پی آئی اے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔یاد رہے کہ پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker