پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد کی بحالی کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بحالی کے فیصلے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل بینچ نے وفاقی حکومت کی اپیل پرسماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ میئر اسلام آباد کی بحالی کے خلاف اپیل میری ایڈوائس کے خلاف دائر کی گئی مجھے وفاق کی جانب سے پہلے اپیل دائر کرنے اور اب اپیل پر دلائل نہ دینے کی ہدایات ملی ہیں۔واضح رہے کہ شیخ انصر عزیز کو وزارت داخلہ نے سترہ مئی کو نوے روز کے لیے معطل کیا تھا تاہم جسٹس محسن اخترکیانی نے اکیس مئی کو شیخ انصرعزیزکو عہدے پر بحال کردیا تھا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker