پاکستانتازہ ترین

والدین کا گورنمنٹ و پیف سکولزکے بچوں کو کتابیں دینے کا مطالبہ

ایس او پیز کے ذریعے بچوں کو نہیں تو والدین کو کتب دے دی جائیں،والدین

لاہور(ڈیسک نیوز) کروونا وائرس نے جہاں ساری دنیا میں تباہی مچارکھی ہے ادھر پاکستان میں بھی اس وقت اپنا وار کررہا ہے۔ کروونا کے خوف سے ملک میں لاک ڈاؤن کبھی سخت تو کبھی نرم ہوجاتا ہے مگر ایک چیز پر لاک ڈاؤن بہت سخت ہے اور وہ ہے تعلیم کاشعبہ۔ تعلیمی میدان میں اپریل میں شروع ہونے والا سیزن ابھی تک شروع نہیں ہوا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہر چیز کے لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے وقت گزارا گیا ہے مگر شعبہ تعلیم نے ابھی تک گورنمنٹ اور پیف سکولز کو کتابیں نہیں مہیا کی جو بچے گھر بیٹھ کر خود تعلیم حاصل کرسکیں۔ پنجاب بھرمیں اکثر والدین نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ایس او پیز کے ذریعے کم از کم بچوں میں یا والدین کو بلا کتابیں تو تقسیم کردیں تاکہ ہم اپنے گھروں میں بچوں کو پڑھا سکیں مگر افسوس کروونا صرف تعلیم کے میدان میں تباہی مچائے گا۔ والدین کا عمران خان وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ اور پیف سکولز کے بچوں کو فوری کتب مہیا کریں تاکہ وہ گھر میں رہ کر تعلیم حاصل کرسکیں بلکہ ایس او پیز کے ذریعے پنجم سے لیکر میٹرک تک سکول کھول دینے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker