تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بدنام زمانہ قحبہ خانے پر چھاپہ،دو تتلیاں اور دو بھنورےگرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔بدنام زمانہ قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر سٹی پولیس نے چھاپہ مار کردو تتلیاں اور دو بھنورے رنگ رلیاں مناتے گرفتار کرلیے.قحبہ خانے کی نائکہ اور اس کا ساتھی مرد فرار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی اور سب انسپکٹر محمد اشرف نے اپنے ساتھی پولیس ملازمین کے ہمراہ چھاپہ مار کرکوٹ فضل شاہ میں رخسانہ بی بی اور عمران کے بدنام زمانہ قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر رنگ رلیاں منانے والے دو بھنورے بشیر احمد اوراور ایان سرور اوردو تتلیاں شہزادی اور رانی بی بی کو رنگ رلیاں کرتے حالت غیر میں موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ قحبہ خانہ کی نائکہ رخسانہ بی بی اور اس کا ساتھی عمران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔بتایا جاتاہے کہ بھائی پھیرو شہر کے مختلف مقامات صفانوالہ چوک،محلہ مسجد ٹلے والی،مریم کالونی نزد ٹاؤن کمیٹی،انور ٹاؤن،پکاتالاب،گلی شاہواں والی،ڈھاری لنگڑے والی،مجید ٹاؤن،گلی امام بارگاہ والی وغیرہ پر ان قحبہ خانوں کا کاروبار عروج پر ہے مقامی شہری کئی بار حکام بالا کو شکائت کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر کے کھاتے پیتے گھرانوں کے نو جوان تباہ و برباد ہو رہے ہیں یاد رہے کہ ان قحبہ خانوں کی مالکان پہلے شہر کے نوجوانوں کو ورغلاکر اپنے چنگل میں پھنساتی ہیں پھر بعد میں ان نوجوانوں کو بلیک میل کرتیں ہیں اور دوسری طرف مقامی ملوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والی لڑکیوں کو ورغلا پھسلا کر نوٹ کمانے کا جھانسہ دیکر اپنے اڈاوں پر لے جا کر دھندہ کرواتی ہیں ایک با خبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ کچھ باثر افراد انکی پشت پناہی کرتے ہیں جنکی وجہ سے ان فاحشہ عورتوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ بہت لمبے ہیں بھائی پھیرو شہر میں ہونے والے اس ِ،،پاپ،،کی وجہ سے پوری شہر میں تشویش پائی جاتی ہے یہاں کے مقامی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والوں نے مقامی ایس ایچ او اسلم بھٹی کو گناہ کا اڈہ بند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  2015ء الیکشن کا سال نہیں ،حکومت کو مدت پوری کرنے دیں،امیر جماعت اسلامی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker