تازہ ترینعلاقائی

للیانی:ڈاکٹرثمرہ خرم کی زیر قیادت ڈینگی بخار بارے آگاہی واک

downloadمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)ڈاکٹر ثمرہ خرم کی زیر قیادت رورل ہیلتھ سنٹر تا لاری اڈا مصطفی آباد تک ڈینگی بخار بارے آگاہی واک ۔ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈینگی مچھر کی پیدوار اور افزائش کو روکنے کیلئے تمام محکمہ جات ‘غیر سرکاری تنظیمیں اور رضا کار اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ڈاکٹر ثمرہ خرم۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ روز ڈاکٹر ثمرہ خرم کی زیر قیادت رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد تا لاری اڈا مصطفی آباد تک ڈینگی بخار بارے آگاہی واک کی گئی ۔جس میں ڈاکٹر نورین سرور، ڈینٹل سرجن ، عافیہ،ممتاز، یوسف، تنویر، نجمہ شاہین، رفعت یاسمین، غلام احمد، عبدالحمید، سلیم کاشف، رانا منظور، فیصل ،نوید، صغراں بی بی ، اقبال، اشفاق، زاہد رضا ودیگر محکموں کے ملازمین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی مہم سے آگاہی کے سلوگن لکھے ہوئے تھے ۔واک کے اختتام پرانچارج رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ڈاکٹر ثمرہ خرم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈینگی مچھر کی پیدوار اور افزائش کو روکنے کیلئے تمام محکمہ جات ‘غیر سرکاری تنظیمیں اور رضا کار اپنا بھرپور کردار ادا کریں تا کہ ہم اپنے وطن عزیز کے تمام باسیوں کو ڈینگی مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker