پاکستانتازہ ترین

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج سے شروع ہونگے

اسلام آباد(پاک نیوز) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج سے شروع ہوں گے،قومی اسمبلی میں بجٹ جبکہ سینیٹ میں نتخواہوں کے موضوع زیربحث آئیں گےتفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کرینگے،اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل پیش ہوگا،وزیرِاعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان بل پیش کرینگے۔دوسری جانب سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کے وفاقی وزیر بننے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے نئے قائد ایوان کے لیے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے خط میں سینٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو قائد ایوان نامزد کیا ہے،چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو قائد ایوان مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آئندہ مالی سال دوہزار بیس اکیس کے بجٹ کی منظوری تک جاری رہے گا،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے بارہ جون کو وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:بھارت عام ملک نہیں کہ پاکستانی صدر جب چاہیں ادھر چلے جائیں،چوہدری نثار

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker