پاکستانتازہ ترین

کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہوچکا، کسی دھمکی کی پرواہ نہیں: چیئرمین نیب

اسلام آباد(پاک نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہوچکا، کسی لالچ دھونس اور دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں، لاتعداد کیسز کے متعلق کہا گیا یہ انتقامی کارروائیاں ہیں، لیکن ان مقدمات میں عدالتوں نے ضماتیں مسترد کیں۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے، نیب صرف اور صرف ملک کی خدمت کیلئے ہے، واحد چیز یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی حالت بہتر ہو، یہ اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، کیا پاکستان کے عوام کا دل نہیں کرتا کہ وہ خوددار ملک میں زندہ رہ سکیں ؟ کیا عوام کا یہ حق نہیں کہ انہیں تعلیم و صحت کی اچھی سہولتیں ملیں؟۔جاوید اقبال نے مزید کہا تمام خرابیوں کی جڑ صرف اور صرف کرپشن ہے، نیب کرپشن کیخلاف انتہائی دیانتداری سے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سبز خوشبو

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker