بین الاقوامیتازہ ترین

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوامی مقامات پر کپڑے سے بنے ہوئے ماسک پہنیں: ڈبلیو ایچ او

نیویارک(ڈیسک نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وہ اب حکومتوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اپنے شہریوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوامی مقامات پر کپڑے سے بنے ہوئے ماسک پہنیں۔ڈاکٹر ماریہ وین کیرہوو نے انٹرویو میں بتایا کہ اب ہمارے پاس ثبوت ہے کہ اگر ایسا مناسب طریقے سے کیا جائے تو یہ ممکنہ انفیکشن والے ڈراپلیٹس کے لیے ایک بند بن سکتا ہے اور ہم کپڑے کا بنا ہوا ماسک تجویز کرتے ہیں جو غیر میڈیکل ماسک ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے ماسک صرف ٹرانسمیشن کو کم کرنے والے آلات کا ایک حصہ ہے اور اس سے لوگوں کو کوئی غلط امیدیں نہیں باندھنی چاہیئں۔

یہ بھی پڑھیں  لارڈز ٹیسٹ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 405 رنز سے ہرادیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker