پاکستانتازہ ترین

اس وقت700علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے: ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(پاک نیوز)معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہےکہ اس وقت 700 علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے، پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پچھلے چند ہفتوں میں بہت محنت کی ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی کر رہے ہوں آپ کو اپنے آپ میں تبدیلی لانی ہے، وائرس کیساتھ جینے کے لیے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی، کیونکہ ہمیں معلوم نہیں کہ کب تک اس کیساتھ رہنا ہے، اس سے آپ اپنی زندگی میں  نظم و ضبط لا سکتے ہیں، اس وقت 700 علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے ،پچھلے چند ہفتوں میں بہت محنت کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فیصد سے زیادہ وینٹی لیٹرز ابھی  تک استعمال میں نہیں ہیں جو کورونا کیلئے مختص کیے گئے ہیں ،وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا ہو گا۔ہمارے بڑے ہسپتالوں میں ایسے ہے جیسے قیامت آئی ہو، اس کیلئے ایک ریسارس مینجمنٹ سسٹم بنایا ہے ،کوشش ہے صرف ان علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا جائے جہاں کورونا کے مریض ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ،ہمارے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ان کی حفاظت اور ان کی سپورٹ اس وقت ترجیح ہے  ،پی پیز کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا  ہے ،معلوم نہیں کب تک وبا کیساتھ رہنا ہےہسپتالوں میں پی پیز پہنچا رہے ہیں ، ہسپتالوں میں پی پیز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ،ہسپتال ان پی پیز کو وصول کرنے کے بعد مینجمنٹ اس کو صحیح طریقے سے عملے تک نہیں پہنچا رہی ،جب میں آیا باہر چوکیدار نے این95 پہنا تھا اور اندر ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ ہمیں این95 دے دو ،ہم نے ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز کی ایک ایک گھنٹے کی ٹریننگ کا کام شروع کیا ،ہمیں ہیلتھ ورکرز کو مورل سپورٹ دینے کی ضرورت ہے ، جو ڈاکٹرز  کورونا کو ڈیل کر رہے ہیں ان کے  متاثر ہونے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں بانٹنے والے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker