تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن درجنوں افراد گرفتار

پتوکی (تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر کے کرونا کے خلاف جاری مہم کے دوران سرکاری ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن درجنوں افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے حکومت کی طرف سے ماسک کے استعمال کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں چھاپے مار کر چالیس سے زائد دوکانداروں کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی پتوکی منتقل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے حکم پر گرفتار ہونے والے تمام دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ھے جبکہ درجنوں دکانوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دکانوں اور دیگر مقامات پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام سیدنا صدیقِ ؓاکبر کا نفرس کا انعقاد 22اپریل کو ہو گا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker