پاکستانتازہ ترین

سی این جی کے نرخ میں 7 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی

اسلام آباد(پاک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسلام آباد اور پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت می‍ں 7 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت 72 روپے پچاس پیسے سے کم ہو کر 65 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمت کم کی گئی ہے۔چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن پہلے سے ہی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کررہی تھی. ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہئے، اوگرا کی جانب سے جون کے لیے نئی قیمت مقرر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  جہانگیر ترین میاں صاحب کی انگلی پکڑ کرسیاست میں آئے، طلال چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker