پاکستانتازہ ترین

صدر بننے کے بعد ڈرون حملے رکوانے میں کردار ادا کروں گا، ممنون حسین

mamnoonلاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ممنون حسین نے اپنے پہلے صدارتی ایجنڈے کا اعلان کر دیا ہے ۔ کہتے ہیں صدر بننے کے بعد دہشت گردی کے خاتمے اور ڈرون حملے رکوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔صدارتی امیدوار نے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو میں یہ واضح کیا کہ وہ مسلم لیگ ق سے ووٹ مانگنے کا کوئی ارادا نہیں رکھتے اور ایم کیوایم کو حمائیت بھی کسی شرط کے بغیر ہے۔ لیکن اس کے باوجود سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ خراب سوچ کا مظاہرہ ہے، پی پی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شور مچا رہی ہے وہ پٹیشن کا فریق بھی بن سکتی تھی۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شکست کے خوف سے اعتزاز احسن اور رضا ربانی کو آگے کردیا ہے۔۔۔۔ جمہوری عمل کے فروغ کا جھنڈا اٹھانے والے اب جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔۔اٹھارہویں ترمیم کے بعد صدر کے پاس اختیارات نہایت کم ہیں مگر وہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انکی خصوصی توجہ ڈرون حملوں اور دہشت گردی کو رکوانے پر مرکوز ہوگی۔۔۔ اُن کا کہنا تھا اتوار کے روز وہ پیپلزپارٹی شرپاؤ گروپ کے صدر آفتاب شرپاؤ سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : پولیس سسٹم میں سفارش یا رشوت کے ذریعے ترقی پانے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے . حسن اسد علوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker