پاکستانتازہ ترین

تعلیمی ہوا کا جھونکا،ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز بنانے کی تجویز

اسلام آباد(پاک نیوز) وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں گزشتہ روز تعلیمی اداروں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود کی موجودگی میں تعلیمی اداروں کے کھولے جانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، صدارت شفقت محمود نے کی۔ اجلاس میں تجویز کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لئے خصوصی ایس او پیز تشکیل دیئے جائیں۔ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کے لیے ماڈل ایس او پیز ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت میں نافذ کئے جائیں گے، ایس او پیز اور تعلیمی ادارے و مدارس کھولنے کے لیے بین الصوبائی کمیٹی کا اجلاس جولائی کے آغاز میں طلب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ: اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام سانحہ راولپنڈی کے خلاف ریلی نکالی گئی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker