پاکستانتازہ ترین

عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد(پاک نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت آج عمران فاروق قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے گی، فیصلہ جج شاہ رخ ارجمند سنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے 21 مئی کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،کیس میں تین ملزمان محسن علی،معظم علی اور خالد شمیم کو گرفتار کیا گیا تھا۔عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل 2015 میں اسلام آباد میں شروع ہوا،پانچ دسمبر 2015 کو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،2 مئی 2018 کو ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی، ملزمان نے 7 جنوری 2016 کو مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا اور بعد میں منحرف ہو گئے۔عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ،محمد انور، افتخار حسین اور کاشف کامران کو عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ایف آئی اے کوبرطانیہ سے شواہد حاصل کرنے میں 4 سال لگے تھے۔ برطانیہ نے ملزمان کو سزائے موت نہ دینے کی یقین دہانی پر پاکستان کو شواہد فراہم کئے تھے۔ایف آئی اے نے پاکستان اور برطانیہ سےکُل 29 گواہان کو عدالت پیش کیا تھا،ملزمان کا 5 بارجسمانی ریمانڈ لیا گیا۔یاد رہے کہ ایم کیوایم رہنما عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  با بک زنجا نی تم ہما رے ہاں چلے آ تے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker