پاکستانتازہ ترین

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے

کراچی(پاک نیوز) جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم انتقال کر گئے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مفتی نعیم کے بیٹے مفتی نعمان کا کہنا تھا کہ عالم دین مفتی محمد نعیم چل بسے وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی نعیم کئی روز سے علیل تھے۔ مفتی نعیم کی میت جامعہ بنوریہ منتقل کر دی گئی ہے۔ ان کا نماز جنازہ اتوار کو نماز عصر کے بعد ادا کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق مفتی نعیم کا چند روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ واضح رہے کہ مفتی نعیم ملک کے ممتاز مذہبی اسکالرز میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ سائٹ ایریا میں واقع جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے۔ انہوں نے کئی اہم معاملات میں ریاست کے حق میں فتوے بھی جاری کیے تھے۔انہوں نے حال ہی میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے پلازمہ کی فروخت کو غیر قانونی غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ بھی جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کردئیے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker