بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام شہروں میں لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم

ریاض(ڈیسک نیوز) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام شہروں میں لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کا کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی جبکہ کاروباری سرگرمیاں احتیاطی تدابیر کے مطابق جاری رہیں گی۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ضرورت پڑنے پر لاک ڈاؤن اور کرفیو دوبارہ بھی شروع کیا جا سکتا ہے جبکہ بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں بدستور بند رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں کل سے معاملات زندگی معمول کے مطابق گزارے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:ممتاز صحافی نجیب اللہ کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker