پاکستانتازہ ترین

کورونا پھیلاؤ روکنے کے حوصلہ افزا نتائج آنا شروع ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پاک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کے لئے لگائی گئی حالیہ پابندیوں کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ سردارعثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شدید متاثرہ علاقے سیل کئے،اراکین اسمبلی اپنے علاقوں میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں جبکہ شہری کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں حالیہ پابندیوں پر عملدرآمد کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں،عوام احتیاطی تدابیر کو عادت بنالیں،ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے پر بازار اور مارکیٹس بند کر دیں گے جبکہ سرکاری دفاتر سمیت عوامی مقامات پر ماسک پہنے کی پابندی پرسختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف نے فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی امورپر گفتگو

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker