تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل کے نواحی گاؤں میں دولڑکیوں سے گینگ ریپ

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل کے نواحی گاؤں میں گینگ ریپ ۔چار مسلح اوباش نوجوان گن پواےئنٹ پر دو نوجوان لڑکیوں کو اغوا کرکے کھیتوں میں لے گئے اور باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔رمضان کے مہینے میں زیادتی پر لوگوں کی توبہ توبہ۔اوباشوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بلوکی کمیں عبدالحمید کی اٹھارتہ سالہ بہو سعدیہ اور گیارہ سالہ بیٹی آمنہ گھر میں سوئی ہوئی تھیں کہ گزشتہ رات ایک بجے کے قریب چاراوباش ملزمان مسلح طاہر،نوید اور دو کس نامعلوم گھر میں گھس آئے اور گن پوائینٹ پر سعدیہ اور آمنہ کے منہ باندھ کر نزدیکی کھیتوں میں لے گئے اور وہاں پر مظلوم لڑکیوں کے ہاتھ اور پاؤں رسیوں سے جکڑ کر باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔سحر کے وقت کسی نے کھیتوں میں بچیوں کے رونے کی آواز سنی اور گاؤں والے وہاں پہنچے تو ملزمان بڑھکیں مارتے اور فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہوگئے ۔بچیوں کی حالت غیر تھی اور وہ خون میں لت پت وہاں پڑی رو رہی تھیں۔رمضان کے مقدس مہینے میں گینگ ریپ پر لوگ توبہ توبہ کرتے رہے اور اعلی حکام سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔تھانہ سرائے مغل نے کافی پس و پیش کے بعد بد نصیب باپ عبدالحمیدکی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker