پاکستانتازہ ترین

قانون ساز اسمبلی کی مدت ختم، نگران وزیراعلیٰ گلگت میر افضل کے نام کی منظوری

اسلام آباد(پاک نیوز) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی مدت ختم ہوگئی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سابق ڈی آئی جی میر افضل خان کو نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان کے نام کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، 25 جون کو نگران وزیراعلیٰ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد صوبے میں انتخابات کا پراسیس شروع کرنے کیلئے نگران حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker