پاکستانتازہ ترین

رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا مشکور ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے بات چیت کہا کہ کورونا کی پیک سے نکل جائیں گے، اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ پڑے گا۔ رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا مشکور ہوں۔وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے ملاقات میں کہا کہ لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ایس او پیز پرعمل نہ کیاگیاتواسپتالوں پر دباوَ بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک ماہ ہے ،ہم نے مزید بہتر کام کرنا ہے۔کورونا وائرس کی پیک سے جلد نکل جائیں گے۔ ہر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا ہے۔ وزیراعظم نے رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی آسان کام نہیں،جائلز کلارک

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker