تازہ ترینعلاقائی

پتوکی اور گردو نواح میں پٹرول کی مصنوعی قلت، عوام ذلیل وخوار

پتوکی (تحصیل رپورٹر)پتوکی اور گردو نواح میں پٹرول کی مصنوعی قلت عوام ذلیل وخوار پٹرول کے حصول کے لیے رل گئے۔تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں پٹرول پمپ مالکان نے لوگوں کو پٹرول دینا بند کر دیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے۔پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے پہیہ رکتا جا رہا ہے مگر حالات تشویشناک ہونے اور حقائق کا علم ہونے کے باوجود ذمہ دار افسران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں پیچھے سے پٹرول نہیں مل رہا۔ عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں فوری طور پر پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

یہ بھی پڑھیں  واہ کینٹ ٹیکسلا میں پرائیویٹ سکولز مالکان کی مناپلی، حکومتی احکامات ہو امیں اڑا دیئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker