بین الاقوامیتازہ ترین

اس سال حجاج کی کل تعداد 10 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی

ریاض(ڈیسک نیوز) اس سال حجاج کی کل تعداد 10 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی۔ عازمین حج کا مکمل طبی معائنہ ہوگا اور حج کے بعد انہیں ایک خاص عرصے تک گھروں میں محدود رہنا ہوگا۔سعودی وزیرحج و عمرہ  ڈاکٹر محمد صالح بنتن اور وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی مشترکہ ورچوائل پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیر صحت نے کہا کہ اس سال 65 سال سے کم عمر افراد کے علاوہ ان لوگوں کو حج پر جانے کی اجازت ہوگی جو دائمی بیماریوں سے محفوظ ہیں۔ وبائی امراض سے پاک حج موسم کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں کیونکہ حج کو وبائی امراض سے پاک رکھنے کیلئے ہمارے پاس طویل تجربہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حج موسم کیلئے وزارت نے سخت صحت منصوبہ بنایا ہے جس پر مکمل طور پر عمل ہوگا۔سعودی وزیرصحت نے کہا کہ اس سال مشاعر مقدسہ میں کام کرنے والے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔ نیز حج کے ایام کے دوران بھی وہاں موجود تمام افراد کا معائنہ ہوتا رہے گا۔ وبائی امراض کے انسداد کیلئے ایک اسپتال صرف کورونا کیلئے مختص ہوگا جسے تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔وزیر حج و عمرہ نے کہا ہے کہ امسال حج کیلئے مختلف منصوبہ بنایا ہے۔ ہم محفوظ حج موسم کو یقینی بنائیں گے۔ وزیر حج نے کہا ہے کہ بیرون ملک میں کسی بھی حاجی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس میں کسی صورت استثنیٰ نہیں ہے۔ سعودی عرب میں کام کرنے والی سفارتی مشنز کے عازمین کو حج کی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker