تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: واپڈاکی چودہ رکنی ٹیم کاگھر میں گھس کرتین خواتین پر وحشیانہ تشدد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔سب ڈویژن واپڈا پھولنگر کی چودہ رکنی ٹیم کا زبردستی گھر میں گھس کرتین خواتین پر وحشیانہ تشدد۔غسل کرتی برہنہ خاتون خانہ کو تانک جھانک۔اہل محلہ کا واپڈا ٹیم کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سب ڈویژن واپڈا پھولنگر کی ٹیم کے ایس ڈی او علیم مصطفے نے اپنے تیرہ واپڈا ملازمین شہباز،مشتاق،عاقب،عنایت،جمیل،صغیر،مقبو ل زوالفقار،وقاص،عمیر،علی اصغر اور آصف کے ہمراہ محلہ شریف نگر میں نیامت بی بی کے گھر پر بجلی چوری پکڑنے کا بہانہ بنا کر دھاوا بول دیا۔اس وقت نیامت بی بی اپنے گھر میں بغیر چھت کے بنے غسل خانہ میں برہنہ حالت میں نہا رہی تھی۔گھر کی خواتین نے واپڈا ٹیم کو گھر کا تقدس مجروح کرنے پر روکا مگر واپڈا والوں نے نیامت بی بی کی دو جوان بیٹیوں اور ایک بہن کو پکڑ کر تھپڑ مارے،بالوں سے پکڑ کر گھیسیٹا اور فحش گالیاں اور دھمکیاں دیں۔اس پر جب محلے کے لوگ اکٹھے ہو کر واپڈا والوں کی غنڈہ گردی کے خلاف سراپا احتجاج بنے اور ایک ایڈووکیٹ غلام محمد ڈوگر نے واپڈا ٹیم کی غنڈہ گردی کی ویڈیوں فلم بنانا شروع کی تو واپڈا اہلکار دھمکیاں دیتے وہاں سے فرار ہو گئے۔نیامت بی بی نے واقع کی تحریری درخواست تھانہ سٹی میں جمع کرا دی تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔دوسری طرف واپڈا والوں کا موقف ہے کہ مزکورہ گھر میں بجلی چوری کی جا رہی تھی جس پر یہ چھاپہ مارا۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ واپڈا کے ایس ڈی او نے بھی تھانہ سٹی میں بجلی چوری کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عبا س قریشی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شھزاد کے ہمراہ دیپالپور میں پریس کانفرنس

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker