پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی آج وفاقی بجٹ 2020-21 کی منظوری دے گی

اسلام آباد(پاک نیوز) قومی اسمبلی آج وفاقی بجٹ 2020-21 کی منظوری دے گی،حکومت نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر بجٹ پاس کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آج کے اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے، ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے منعقد ہوگا،ایوان وفاقی میزانیہ 2020-21 کی منظوری دے گا۔وفاقی وزیر حماد اظہر فنانس بل منظوری کے لئے پیش کریں گے، فنانس بل میں ترامیم بھی پیش کی جائیں گی، حکومت کی طرف سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر بجٹ پاس کروانے کی تیاری مکمل کرلی گئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون نے ایوان میں احتجاج کے لئے پلے کارڈز تیار کئے ہیں،ساٹھ کے قریب پلے کارڈز تیار کرکے پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پہنچا دیئے گئے،پلے کارڈز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عوام دشمنی قرار دیا گیا ہے۔پلے کارڈز پر وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف نعرے درج کروائے گئے ہیں،پلے کارڈز کی تیاری اور ایوان میں پہنچانے کا ٹاسک شیزا خواجہ کو سونپا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ’’متحدہ دینی محاذ‘‘ کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker