پاکستانتازہ ترین

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور(پاک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کراچی میں بھی رم جھم ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ لاہور میں صبح سویرے کالی گھٹائیں آئیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم سہانا ہوگیا۔ شیخوپورہ، چنیوٹ، صفدر آباد، ننکانہ صاحب، بھکر،قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل خوب برسے جس سے گرمی اڑن چھو ہوگئی۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئند ہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی، وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا میں جا بجا گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker