تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تین مختلف واقعات میں مسلح ملزمان تین کم سن بچیوں کو اغوا کرکے فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔گردونواح سے تین مختلف واقعات میں مسلح ملزمان تین کم سن بچیوں کو اغوا کرکے فرار۔علاقے میں خوف و ہراس۔تفصیلات کے مطابق پہلے واقع میں نواحی گاوں خانکے موڑ میں جاوید رحمانی کی انیس سالہ ہمشیرہ نبیلہ بی بی گھر سے باہر کسی کام سے جا رہی تھی کہ مسلح ملزمان ساجد اور اسکے دو ساتھیوں نے اسے زبردستی کیری ڈبہ میں بٹھا لیا اور اغوا کرکے فرار ہو گئے۔دوسری واقع میں نواحی گاوں جمبر کلاں کے ظفر اقبال کی پندرہ سالہ بیٹی شمائلہ گلی میں جا رہی تھی کہ مسلح ملزمان معصوم،اللہ دتہ اورناصر نے گن پوائینٹ پر اسے اٹھا لیا اور سفید رنگ کی کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔تیسرے واقع میں نواحی گاوں جلیکی میں بیوہ عورت زاہدہ پروین کی بیٹی تیرہ سالہ حنا بی بی کو نا معلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے۔تینوں واقعات کے مقدمات تھانہ صدر بھائی پھیرو میں درج۔تین جواں سالہ لڑکیوں کے پے در پے واقعات سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل چکا ہے اور لوگ اپنے بچوں کے تحفظ کیلیے عدم تحفظ ک شکار ہو چکے ہیں

 

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker