تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:شہر بھر میں صفائی کی ناقص صورتحال،سیوریج کا نظام درہم برہم

daskaڈسکہ(نامہ نگار)شہر بھر میں صفائی کی ناقص صورتحال،سیوریج کا نظام درہم برہم،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،ابلتے گٹروں نے علاقہ مکنیوں کا جینا دوبھر کر دیا،گندا پانی گلیوں میں آزادانہ گھومتا ہوا نظر آتا ہے، ٹی ایم اے ڈسکہ کے خاکروبوں کی موج ظفر ہر گلی اور محلہ میں صفائی کے لئے ہفتہ وار چندہ وصول کرتی ہے اور اگر کوئی شخص چندہ دینے سے قاصر ہو تو پورے محلے کا کچرا اس کے گھر کے سامنے پھینک دیا جاتا ہے اور جس محلے کے لوگ چندہ کے بغیر صفائی کا مطالبہ کریں وہاں پر خاکروب نام کی کوئی چیز نظر نہ آتی ہے جبکہ ڈسکہ شہر کے گنجان آباد علاقوں کالج روڈ ،سمبڑیال روڈ ،ڈسکہ کلاں ،محلہ شاہ شریف،افشاں لنک روڈ ،محلہ غنی پورہ ،محلہ محمد پورہ،ماڈل ٹاؤن میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور غلاظت کے باعث تعفن پھیل رہا ہے جبکہ سیوریج سسٹم بھی مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو چکا ہے شہریوں کا کہنا کہ متعدد بار حکام بالا کویاد دہانیاں کروانے اور باقاعدہ درخواستیں دینے کے باوجود بھی صفائی کی صورتحال کوعملی جامہ نہیں پہنایا گیا جبکہ وی آئی پیز کے روٹ کے لئے استعمال ہونے والی شہر کی اہم شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کی جاتی ہے جبکہ دیگر علاقے مسائلستان بن چکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں نے کبھی بھی شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جس کی وجہ سے شہرکی ہر گلی کی نکڑ میں موجود گندگی کے یہ ڈھیر ایک عفریت بن چکے ہیں دوسری طرف ٹی ایم اے کی ٹرالیاں گندگی اور کچرا اٹھا کر لے جاتے وقت ٹرالی کو ڈھانپنے کا کوئی مناسب انتظام نہ کئے جا نے کی وجہ سے گندگی شاہرات پر بکھریتی ہوئی گزرتی ہیں جس کی بنا پر عوام انتہائی پریشانی کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس طرح اگر ڈسکہ کو دنیا کا گندا ترین شہر قرار دیا جائے تو اس میں کوئی قباحت نہ ہو گی اس سلسلہ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اسد حسین شاہ نے بتایا کہ اگر کوئی خاکروب کسی سے رقم کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ اس کو ہر گز ادا نہ کرے بلکہ شکایت کرے ہم سخت کاروائی عمل میں لائیں گے علاقہ میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز بھی فیلڈ میں انسداد پولیوویکسیئن کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی فیلڈ میں کار کردگی کا جائزہ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker