تازہ ترینکھیل

سنسی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کی ویسٹ انڈیز کو شکست

afradiکنگزٹاون (نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والادو میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا پہلا میچ سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے جیت لیا۔سینٹ ونسنٹ کے شہر کنگز ٹاؤن کے اسٹیڈیم اروناز ویلے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیاگیا 153 رنز کا  ہدف  8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری با ل پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ذوالفقار بابر نے 20ویں اوور کی آخری بال پر چھکا لگا کرگرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کیا۔ قبل ازیں ویسٹ انڈین  کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں کے نقصان پرمقررہ20 اوورز میںمجموعی طور پر 152 رنز ترتیب دیئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ سب سے زیادہ 49 اسکور بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سیمی 30سیموئلز اور براوو ،25,25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ گیل ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 5 رنز بنا کرمحمد حفیظ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ ڈیبیو کرنے والے ذوالفقار بابر نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں ،کپتان محمد حفیظ نے 2 جب کہ محمد عرفان نے ایک وکٹ اپنے نام کی

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دیہاتی جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker