پاکستانتازہ ترین

ایم ڈی پیف ریکارڈ میں آدھی رات کو ٹمپرنگ کرتے پکڑا گیا۔میڈیا نے بھاگتے لوگ دکھا دیے

چئیرمین پیف نے میڈیا کے ہمرا ہ پیف آفس پر چھاپہ

لاہور(پاک نیوز)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی رات گیارہ بجے گیٹ بند کرکے پارٹنرز کے خلاف ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ چیئرمین پیف اور میڈیا کو دیکھ کر ایم ڈی پیف شمیم آصف، ڈائریکٹرفاس   زبیدالحسن اورایچ آر کی انچارج زبیدہ بی بی نے دوڑ لگا دی۔ میڈیا نے گاڑی کے اندر جا دبوچا۔  یاد رہے کہ پیف پارٹنرز کے پانچ ماہ کے بقایا جات MD پیف نے ہاف پیمنٹ یہ کہہ کر روکے ہوئے ہیں کہ ریکارڈ درست نہیں۔ آج پتہ چلا کہ ایم ڈی خود ریکارڈ میں ردوبدل کرتا ہے اور پھر پیف پارٹنرز پر الزام لگا کر پیمنٹ روک لیتا ہے۔یاد رہے کہ چئیرمین پیف واثق قیوم نے خود میڈیا کے ہمراہ رات گئے پیف آفس پر چھاپہ مارا جہاں پر سیکورٹی گارڈ تک نہیں تھا۔ پیف چئیرمین نے کہا ہے کہ ایم ڈی پیف ، پیف پارٹنرز کے خلاف کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے کہوں گا کہ اس کی انکوائری کرائی جائے کہ رات گئے جب آفس بند ہیں تو ایم ڈی آفس میں کیا کام کررہا تھا۔ دوسری جانب پیف پارٹنرز نے کہا کہ ہم چئیرمین پیف کے ساتھ ہیں اور اگر ایم ڈی کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو  پوراپنجاب سڑکوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker