تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:علاقہ غیر پر چھاپہ،چرس،اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار بر آمد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او نے علاقہ غیر سے کاروں پرمنشیات اور نا جائز اسلحہ سمگل کرنے والے دو گروہوں پر چھاپہ مار کر چرس،اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار بر آمد کرلی۔لاکھوں روپے کی دو کاریں بھی پکڑی گئیں۔چار ملزم گرفتار جبکہ پانچ ملزم فرار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے سلسلے میں ڈی ایس پی پتو کی آصف جوئیہ نے ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرو محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دیکر اسے علاقہ میں منشیات اور اسلحہ کے سمگلروں کو پکڑنے کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او نے سب انسپکٹر عبدالحق،سب انسپکٹر نور محمد اور اے ایس آئی قربان علی اور دیگر ملازمین پر ایک ٹیم تشکیل دیکر منشیات اور ناجائز اسلحہ کے سمگلروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا۔گزشتہ روز مخبری پر پولیس نے موضع نتھے خالصہ کے قریب دو کاروں میں سوار دس سمگلروں کے خلاف آپریشن کرکے انہیں گھیرا ڈال لیا اور ایک کار ہونڈا سوک BG 344 اور ٹویوٹا کرولا کار نمبر LEC 9596 کو پکڑ کر تلاشی لیکر تین کلو چرس،پندرہ لٹر شراب،دو 7mm رائفلیں،ایک پسٹل،کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں گولہ بارود قبضہ میں لیکر اور لاکھوں روپے کی دونوں کاریں بھی قبضہ میں لے لیں۔ملزمان منیر،عمران،نعیم،ندیم کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا جبکہ ملزمان کے پانچ نامعلوم ساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔منشیات فروشوں اور اسلحہ فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ صدر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں انعام دینے کا مطابہ کیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker