تازہ ترینعلاقائی

کورونا وائرس: پہلے فیز میں بند ہونے والے لاہور کے 61 علاقے کھل گئے

لاہور(نامہ نگار) کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے پہلے فیز میں بند ہونے والے لاہور کے 61 علاقے کھل گئے، 7 علاقوں کی بندش میں تین روز کی توسیع کر دی گئی۔جوہرٹاؤن میں اے بلاک، بی ون، ای، ایف ٹو بلاک، جی بلاک، ایچ، جے، آر بھی کھول دیا گیا۔ کینال ویو سوسائٹی، واپڈا ٹاؤن، پی سی ایس آئی آر کے علاقے کھول دیئے گئے۔ ڈی ایچ اے فیز ون کے تمام سیکٹر کھول دیئے گئے۔عسکری ٹین، ڈی ایچ اے فیز تھری اور فائیو بھی کھولنے والے علاقوں میں شامل ہیں۔ اولڈ انار کلی، کریم پارک، حکیم والا بازار، چھوٹا ساندہ کو کھول دیا گیا۔ شاد باغ محلہ گول باغ کےعلاقے کی سیل گلیوں کو بھی کھول دیا گیا، واہگہ کے علاقے میں گلی نمبر 10، محلہ شاہ نورداروغہ والا کو کھول دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : منگل کی صبح ہونے والی بارش نے شہر کو ندی میں بدل دیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker