پاکستانتازہ ترین

ویڈیو اسکینڈل میں‌ ملوث جج ارشد ملک کوعہدے سے برطرف کر دیا گیا

لاہور(پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کو برطرف کرنے کا فیصلہ سنایا، لاہور ہائیکورٹ نے بطور انکوائری آفیسر جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا تھا۔ ارشد ملک احتساب عدالت لاہور میں بطور جج تعینات تھے، انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو ن لیگی حامیوں کی جانب سے بلیک میل کرنے سے متعلق درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو کے سبب ان پر نوازشریف کی سزا سے متعلق سودے بازی کیلئے دباو ڈالا گیا۔واضح رہے کہ جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں 7 سال کی قید سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں اُنھیں بری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:پانچ مسلح افراد گھر میں اکیلی لڑکی کو گن پوائینٹ پر اغوا کر کے فرار

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. Hey there just wanted to give you a quick heads up. The words
    in your content seem to be running off the screen in Ie.
    I’m not sure if this is a formatting issue or something to do with internet
    browser compatibility but I thought I’d post to let you know.
    The design look great though! Hope you get the issue
    fixed soon. Kudos

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker