تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بارہ گھنثے تک پہنچ گئی

پتوکی (تحصیل رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی پتوکی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بارہ گھنثے تک پہنچ گئی بجلی غائب رہنا معمول بن گیا شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کاروبار ٹھپ۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت نے شہریوں کا جینا محال کردیا ھے پتوکی میں واپڈا کی غفلت، لاپرواہی کی وجہ سے بجلی کئی کئی گھنٹے بند رہتی ہے اورمسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بارہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ھے جس کی وجہ سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتاہے حکومت کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور شہری لیسکو کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خان نے وزیر پانی و بجلی، چیرمین واپڈا اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں اس تشویشناک صورتحال کا فوری نوٹس لیکر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری بند کروائی جائے ورنہ تاجر اور شہری احتجاج کیلئے مجبور ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  ۔،۔ کٹھن راہ ۔،۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker