تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پیپلز پارٹی اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے جس کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا ،اشرف سوہنا

ashraf sohnaاوکاڑہ (محمد مظہررشید) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وسابق صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب محمد اشرف خاں سوہنا نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اپنے وعدوں سے منحر ف ہوکر عوام کے لئے مشکلات پیداکررہے ہیں ۔پیپلز پارٹی اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے جس کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا ۔ سندھ کے حالات کو جان بوجھ کر اُچھالا جارہا ہے حالانکہ پنجاب میں بھی کرائم کی شرح کم نہیں اگر ملک سے دہشت گردی اور لاقانونیت کو ختم کرنا ہے تو پھر قومی اتفاق رائے سے ایک ایسی پالیسی بنائی جائے جس کا چاروں صوبوں پر یکساں اطلاق ہواور تمام فیصلے سیاسی مصلحتوں سے پاک ہوں ۔ اِن خیالات کااِظہاراُنہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا محمد اشرف خاں سوہنا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدار میں عام لوگوں کے لئے مشکلات کی بجائے آسانیاں پیدا کیں اور لوگوں کو روزگار فراہم کیاجبکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنی سابقہ روایات کے مطابق پارلیمنٹ کے چھوٹے ملازمین کو نوکریوں سے نکال کر بیروزگاری کو فروغ دیا۔ موجودہ حکمرانوں نے عام اِنتخابات میں عوام سے جتنے بھی وعدے کئے اَب وہ اُن سے منحرف ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محض بارشی پانی میں اتر کر’’ٹوپی ڈرامہ‘‘کرنے سے عوامی دل نہیں جیتے جا سکتے بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس حکمت علی مرتب کرنا ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کے نام پر لگائے جانے والے سستے رمضان بازاروں کی آڑ میں بیورو کریسی کے ذرئیے ’’کرپشن بازار‘‘سر گرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکامی پوری قوم کے سامنے آرہی ہے قوم ان سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button