تازہ ترینعلاقائی

اسلام بت فروشی نہیں بت شکنی کاعلمبردار ہے: محمدناصراقبال خان

ہم محمود غزنویؒ کے پیروکار ہیں: رضاایڈووکیٹ،تنویرخان،اشفاق کھرل،محمدفیصل پاشا، وسیم قریشی، سلمان پرویز

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ اسلام بت فروشی نہیں بت شکنی کاعلمبردار ہے۔سچے مسلمان کسی مندرکی تعمیر میں شریک نہیں ہوسکتے۔ہم سرورکونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سلطان محمودغزنویؒ کے پیروکار ہیں۔بت شکنی ہمارے محبوب پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔تبدیلی سرکاراسلام آبادمیں مندر تعمیر نہ کرنے کادوٹوک اعلان کرے۔حکمران یادرکھیں اس قسم کی شعبدہ بازی سے عالمی ضمیر کارویہ تبدیل ہوگا اورناں کشمیریوں سمیت بھارتی مسلمانوں پر ظلم وستم میں کوئی کمی آئے گی۔بحیثیت اقلیت اگر ہندواپنے وسائل سے مندر تعمیر کرناچاہیں توشوق سے کریں مگر تبدیلی سرکار کواسلام آبادمیں مندربنانے کیلئے قومی وسائل صرف کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔پی ٹی آئی کی قیادت قدرت کے غضب کوآواز نہ دے۔اسلام آبادمیں گذشتہ دنوں ایک طرف جامعہ مسجد شہیدکرنا جبکہ دوسری طرف مندرکی بنیادیں رکھناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔ریاست مدینہ کے داعی عمران خان کے متعدد اقدامات ان کے بیانات سے متصادم ہیں۔پاکستان ایک نظریاتی اسلامی فلاحی ریاست ہے جومندروں کی تعمیر کیلئے معرض وجودمیں نہیں آئی۔ وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا، نائب صدور ناصر چوہان ایڈووکیٹ، ممتازاعوان، محمدشاہدمحمود،ملک شکیل اعوان، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدورمہرمحمدسلیم،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدر نیویارک محمدجمیل گوندل،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدر بلوچستان کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ مدینہ ثانی ریاست میں مندروں کی تعمیر کاتصور بھی نہیں کیاجاسکتا۔ جس کسی مسلمان نے مندرکی تعمیر میں حصہ لیا جہنم اس کامقدر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انتخابی منشور میں مندر تعمیر کرنے کا ذکر تھا اورناں ووٹرز نے تبدیلی سرکار کو اسلام آباد میں بت خانہ بنانے کا مینڈیٹ دیا۔ ہمارے باپ دادا نے جس پاکستان کیلئے جام شہادت نوش کیا وہاں قومی وسائل سے مندر تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker