پاکستانتازہ ترین

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 بزرگ خواتین سمیت 5 شہری زخمی

راولپنڈی(پاک نیوز) بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 بزرگ خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بزرگ خواتین اور 2 لڑکوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر انداز میں جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker