تازہ ترینعلاقائی

ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید کا پتوکی اور جمبر کا دورہ

پتوکی (تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید کا پتوکی، جمبر کا دورہ ڈی پی ایس سکول کی اراضی کا دورہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر تعمیر ڈائیلسز یونٹ کی رفتار کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے مسائل معلوم کئے۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے پتوکی ڈی پی ایس سکول کی جگہ کا بھی دورہ کیا بعد ازاں انہوں نے پرانی تحصیل کچہری میں ریوینیو سٹاف کمپلیکس کی زیر تعمیر بلڈنگ کے بارے میں بریفنگ لی۔ انھوں نے پتوکی میں صفائی کے انتظامات ناجائز تجاوزات اور ایس اوپیز کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے جمبر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker