تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:غیرمعیاری اورلاغرجانورکے گوشت کی فروخت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈاکٹر رفیق

okaraاوکاڑہ (محمد مظہررشید) ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری اور بہترین گو شت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں غیر معیاری اور لاغر جانورکے گوشت کی فروخت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس کا ارتکاب کرنے والوں کو نشان عبرت بنادیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا قبل ازیں ڈاکٹر محمد رفیق کے حکم پر محکمہ لائیو سٹاک کے سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد اشر ف نے اپنی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار ااورکیری ڈبہ کو 9من مضر صحت گوشت سمیت پکڑ لیا گوشت شیخ بستی سے لاہور لے جایا جا رہا تھا جبکہ گوشت ضائع کر دیا گیا ڈی سی او نے مضرصحت گوشت کیخلاف کاروائی کرنے پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ڈاکٹر محمد رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات اور ان کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں عوام کو بہترین اور معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے جبکہ عام بازاروں میں بھی غیر معیاری گوشت کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی شکایت باقی نہ رہے انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں گوشت کے معیار کو کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پر چیک کرنے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں انکی چیکنگ کے باعث پہلے کی نسبت گوشت کا معیار بہتر ہو چکا ہے ڈاکٹر محمد رفیق نے بتایا کہ غیر معیاری اور لاغر جانور کا گوشت فروخت ہرگز نہیں کرنے دیا جائے گا ایسا کرنے والوں کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرکے انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker