پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ نے 24 نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(پاک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے 24 نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پیمرا کی جانب سے چینل پر بندش کا اقدام معطل کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے پیمرا کی حکم امتناعی جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پیمرا نے موقف سنے بغیر لائسنس معطل کیا جو غیر قانونی اقدام ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ چینل 24 کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker