پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مندر کی تعمیر کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) ہائیکورٹ نے مندر کی تعمیر کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دائر درخواستیں فی الوقت غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے جانے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مندر کی فنڈنگ کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جا چکا ہے۔ ہائیکورٹ کے سامنے فنڈنگ کے معاملے پر موجود درخواست ابھی غیر مؤثر ہوگئی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے بلڈنگ پلان منظور نہ ہونے پر مندر کی تعمیر بھی ابھی روک دی ہے۔ تعمیرات سی ڈی اے کے قوانین کے مطابق ہی ہوسکتی ہیں۔ لہٰذا عدالت کے سامنے اس معاملے میں مداخلت کی کوئی بنیاد موجود نہیں ہے۔ سی ڈی اے اپنے قوانین کی روشنی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بر منگھم برٹش پختون ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تعزیتی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker