پاکستانتازہ ترین

پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے 31 اگست تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز مسترد کردی

کراچی(پاک نیوز) پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے 31 اگست تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔چیئرمین آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے کہا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کی 31 اگست تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔ تمام کاروبار ایس او پیز کے ساتھ کھل چکے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو بھی 10 اگست سے کھولا جائے۔چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایک ماہ تک ہر ہفتے اجلاس کے ذریعے کوویڈ19 کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ 6 ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے سے انتظامیہ، اساتذہ اور منسلک افراد شدید ذہنی و معاشی پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم سندھ کی نجی اسکولز کو آسان قرضوں کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ نجی اسکولز کو بلاسود قرضے کی فراہمی آسان اور یقینی بنائی جائے۔ اسکولز بند ہونے سے والدین نے بچوں کو کام پر بھیجنا شروع کردیا ہے۔ چائلڈ لیبر بچوں کا اسکولوں میں واپس آنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker