تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: تیزرفتار وین نے موٹرسائیکل سوار کو کچل کرہلاک کرڈالا

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید) تیزرفتار وین نے موٹرسائیکل سوار کو کچل کرہلاک کرڈالا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 16 وَن آر کا رہائشی محمد امین ولد خوشی محمد کا بھانجا موٹرسائیکل نمبر۔8940 اَوکے ایل پر دیپالپورروڈ سے شیر امین ٹاؤن جارہا تھا کہ جب وہ مائی والی مسجد کے قریب پہنچاتو اچانک ایک وین نمبر۔6955 جے جی اے جس کو عابد نامی ڈرائیور چلارہاتھانے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں خورشیداحمد نیچے گرگیامگر اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک اور وین نمبر۔3215 ایل ایچ پی اِنتہائی تیزرفتاری سے اُس کے اوپر سے گزر گئی جس کی وجہ سے وہ بری طرح کچلاگیااور موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

یہ بھی پڑھیں  بھارتی شہریوں کےاصرار کے باوجود مریم نواز کی دورہ بھارت سےمعذرت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker